ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام نصيری ۱۳ جنوری بروز جمعۃ المبارك كو مقامی وقت كے مطابق شام ۵:۴۵ بجے طويل علالت كے بعد 75 سال كی عمر میں حبيب ہسپتال میں انتقال كر گئے اور انہیں مقامی وقت كے مطابق رات دس بجے سپرد خاك كر ديا گيا ۔
ياد رہے كہ مرحوم و مغفور آيت اللہ خمينی اور آيت اللہ خوئی كے شاگرد تھے ۔
نجف اشرف سے اپنی تعليم مكمل كرنے كے بعد وہ بھارت لوٹ آئے اور كشمير كے علاقے كارگل میں مصروف تبليغ ہو گئے جبكہ مرحوم نے ،علی گڑھ اور علی پور میں بھی متعدد تبليغی سفر انجام دئیے ۔
934614