ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "CPI" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمانوں كے ايك متحرك گروپ نے صیہونی حكومت كی طرف سے "قدس یہوديوں كا دارالحكومت " كےعنوان سے مسودہ پيش كیے جانے پر درعمل كا اظہار كرتے ہوئے "قدس؛ امت مسلمہ كا دارالحكومت " مہم كا فيس بك پر افتتاح كياہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اسی منصوبے سے مربوط "فلسطين كی واپسی كے لیے ريلی " كے نام سے قائم كمیٹٰی نے اعلان كياہے كہ مقبوضہ فلسطينی علاقوں میں تشدد كے بڑھتے ہوئے واقعات ، اسلامی مراكز پر حملے اور قدس كی یہودی سازی كے موقع پر اسلامی دنيا كو خاموش تماشائی بننے كے بجائے فلسطينی مقدسات كی حمايت كے یے مشتركہ موقف اختيار كرنا چاہیے ۔
:937304