قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا ، راصد كے حوالہ سے نقل كيا ہے كہ قطيف كے شيعوں نے جلوس كی شكل میں عزاداری كی اور ہزاروں كی تعداد میں محبان اہل بيتؑ نے شركت كی اور اس میں بچوں اور خواتين نے بھی شركت كی۔ لوگوں نے مختلف دستوں كی شكل میں جلوس نكالے اور قطيف كے مركز میں واقع ملك عبدالعزيز روڈ پر جمع ہوئے اور رسول اكرمﷺ سے محبت كا اظہار كيا۔ اكثر عزادروں نے سياہ رنگ كے كپڑے پہنے ہوئے تھے۔اس شہر كے بازار اور تجارتی مراكز میں تعطيل كا اعلان كيا گيا تھا ۔ ياد رہے كہ عزاداروں نے شہداء قطيف كہ جو گذشتہ ہفتوں میں شہيد ہوئے تھے ، كے قاتلوں كی گرفتاری كا مطالبہ كيا۔
939818