عربی ممالك كی یہوديوں كی كانفرنس میں شركت اور حزب اللہ كا احتجاج

IQNA

عربی ممالك كی یہوديوں كی كانفرنس میں شركت اور حزب اللہ كا احتجاج

21:41 - January 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2262399
بين الاقوامی: حزب اللہ نے بيان جاری كيا ہے كہ ہرٹزيليا میں ہونے والی "صیہونی قومی سلامتی" كی كانفرنس میں بعض عربی ممالك كی شركت كی بھرپور مذمت كرتے ہیں۔
قرآنی نيوز ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق روزنامہ الانتقاد لبنان كے حوالہ سے، حزب اللہ نے خبردار كيا ہے كہ بعض عربی ممالك ، شخصيتیں اور تنظيمیں ہرٹزيليا میں ہونے والی كانفرنس میں كہ جو فروری كے شروع میں ہوگی شركت كی مذمت كرتے ہیں۔ حالانكہ اس مشاركت سے بہت سی مشكلات كا سامنا ہوگا كيونكہ ان كی شركت سے منفی نتائج سامنے آئیں گے اور ان كی شركت صیہونی حكومت كو تقويت كے مترادف ہے۔حزب اللہ نے مزيد كہا ہم اس خطرناك اقدام كی بھرپور مذمت كرتے ہیں اور اس قسم كی كانفرنس میں شركت یہوديوں كی حكومت كو تقويت بخشنا اور فلسطينيوں كی مزيد گرفتاريوں كے خطرہ سے خالی نہیں ہے۔اگر ايسا اقدام خود عربی اراكين كی طرف سے ہے ، مصيبت شمار ہوگی اور اگر امريكہ كے دباؤ كی وجہ سے ہے ، تو اس سے بھی بڑی مصيبت ہے۔ كيونكہ امريكہ كہ جو امت مسلمہ اور داخلی مسئلہ يعنی فلسطين اور قدس شريف كيلئے بہت بڑا خطرہ اور بہت بڑا دشمن ہے۔


940425
نظرات بینندگان
captcha