ميوزيم برائے مشاہير دينی نجف كا افتتاح

IQNA

ميوزيم برائے مشاہير دينی نجف كا افتتاح

23:10 - January 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2262432
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے تآليف اور ڈاكومنٹری پراڈكشنزسينٹر نے "نجف ؛۲۰۱۲ء میں عالم اسلام كا ثقافتی مركز" سے مربوط پرگراموں میں "ميوزم برائے مشاہير دينی نجف" كے افتتاح كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " radiosawa "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف كے تآليف اورڈاكومنٹری پراڈكشنز سينٹر كے سربراہ "محمد الكرباسی" نے كہا ہے كہ اس سينٹر نے نجف ثقافتی مركز كے پروگراموں كے سلسلے میں نجف كی ادبی اور دينی شخصيات كےمجسموں كی نمائش پر مشتمل ايك مشاہير ميوزيم كے افتتاح كا ارادہ كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ " نجف ؛ ثقافتوں كے درميان گفتگو"كے عنوان سے بين الاقوامی سيمينار ،"اسلامی معاشروں میں عورت" ، "اسلامی ممالك كی وزارء اوقاف " اور "قدس نجف كے دل میں" كے عنوان سے كانفرنسیں نجف ثقافتی مركزسے مربوط پروگراموں كا حصہ ہوں گی ۔
نظرات بینندگان
captcha