خالد مشعل كی شيخ الازہر سے ملاقات

IQNA

خالد مشعل كی شيخ الازہر سے ملاقات

23:42 - January 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2262689
بين الاقوامی گروپ : حماس كے سياسی دفتر كےسربراہ "خالد مشعل" نے ۲۴ جنوری كو حكومتی وفد كے ہمراہ مصر كے شيخ الازہر "احمد طيب" سے ملاقات كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حماس كی جانب سے ارسال كیے گئے ايك وفد نے ۲۴ جنوری كو مصر كی مختلف سياسی جماعتوں سميت اخوان المسلمين كے رہنماؤں سے ملاقات كی ہے اور مصر كے پہلے پارليمانی اجلاس پر مبارك باد دی ہے ۔
واضح رہے كہ اس سفر كے دوران خالد مشعل نے شيخ الازہر كے ساتھ ملاقات كے دوران خطے میں رونما ہونے والی تبديليوں سميت فلسطين كے مسائل اور صیہونی حكومت كی جانب سے قدس شريف كو لاحق خطرات كے متعلق بات چيت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس ملاقات كے بعد ايك بيان میں شيخ الازہر نے ان حملوں پر شديد احتجاج كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ الازہر يونيورسٹی مقدس مقامت پر دوبارہ نسل پرستانہ حملوں كی پر زور مذمت اور تاكيد كرتی ہے كہ اس قسم كے حملے خطے میں كشيدگی اور ناامنی كا باعث بنیں گے ۔
940381
نظرات بینندگان
captcha