قرآنی خبررساں ايجنسی(ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق "الفيحاء" ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ ہزاروں كی تعداد میں عراق كے مختلف علاقوں اور دنيا كے مختلف ممالك سے عزاداران حضرت امام حسن عسكری (ع)كی شہادت كی مناسبت سے ان كے حرم میں موجود تھے تاكہ امام كو ان كی شہادت كا پرسہ دے سكیں۔
عراق كے شہر بلد اور الدجيل كے محمكہ امور كے سربراہ بشار احمد عبدالرزاق نے كہا زائرين حضرت امام حسن عسكری (ع)كے حرم میں ان كی شہادت كی مناسبت سے عزاداری كرتے ہیں۔زائرين كی خدمت كيلئے وہ مقامات كہ جو بغداد اور سامراء كے درميان ہیں میں سيكورٹی كا انتظام بھی تھا ۔
انہوں نے كہا اسی مناسبت سے امام حسن عسكری (ع)كے حرم میں زائرين كو امام كی شخصيت اور ان كے فضائل كی بہتر آشنائیكيلئے مختلف قسم كے پروگرامز منعقد كئے جاتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں كہا اس صوبہ كے گورنر صلاح الدين نے 120 ملين دينار زائرين كی بہتر خدمت كيلئے حرم كے مسؤلين كو ديا ہے ۔
حضرت امام حسن عسكری (ع)260 ھ ق كو شہر سامرا میں شہيد ہوئے ۔ ان كی تاريخ شہادت میں مورخين كے درميان اختلاف ہے۔ بعض ربيع الاول كی 8 تاريخ اور بعض اس ماہ كی پہلی تاريخ كو امام كی شہادت تصور كرتے ہیں۔
945214