ايرن كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كمیٹی نے صیہونی حكومت كی جانب سے قدس كے علاقہ "آرمنيان" میں پاركنگ اور تجارتی مراكز كی تعميرات كے حكم كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ صیہونی حكومت رہائشگاہوں پر حملوں اور انہدام كے ذريعے قدس كے مسلمان اور مسيحی شہريوں كو شہر چھوڑنے پر مجبور كرنا چاہتی ہے ۔
اس بيان میں اعلان كيا گيا : ان جرائم كے ذريعے اسرائيلی حكومت قدس كی یہودی سازی كے ناپاك منصوبے كو آگے بڑھا رہی ہے اور اس بات كا قصد ركھتی ہے كہ اسلامی اور مسيحی آثار كو نيست و نابود كرديا جائے ۔
949090