"شہدائے حزب اللہ سے وفاداری" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

"شہدائے حزب اللہ سے وفاداری" كے عنوان سے فيسٹيول كا انعقاد

23:56 - February 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2272975
بين الاقوامی گروپ : ١٦ فروری كو لبنان كے دارالحكومت بيروت میں اسلامی تحريك حزب اللہ كی كوششوں سے "شہدائے حزب اللہ سے وفاداری " كے عنوان سے ايك فيسٹول كا انعقاد كيا جا رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطالع رساں ويب سائیٹ "الإنتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے یہ فيسٹول راہ حق میں شہادت كا درجہ پانے والے حزب اللہ كے رہنماؤں كی ياد میں منعقد كيا جائے گا ۔
حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ قافلۂ آزادی ، انسانی عزت و وقار كے سالاروں اور اسلامی مقاومت حزب اللہ كے شہيدوں كی ياد كو زندہ ركھنے كی خاطر "شہيد رہنماؤں سے وفاداری" كے عنوان سے ايك فيسٹول كا انعقاد كيا جائے گا جس میں لوگوں كی ايك بڑی تعداد کی شركت متوقع یے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس فيسٹيول كا آغاز جمعرات ١٦ فروری كو شام ۷ بجے ، بيروت كے جنوبی علاقہ میں واقع سيد الشہداء ہال میں ہو گا ۔
951670
نظرات بینندگان
captcha