قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اردن كے اخبار السبيل سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كی جمع آوری كرنے والے اور سرمایہ كاری ادارہ كے سربراہ محمد سعيد العولقی نے كہا كہ آج كل میڈيا كے ذريعے پيغمبر اكرم(ص) اور اسلام كی توہين كی جارہی ہے ۔
انہوں نے كہا اسلام كے بارے میں عوامی افكار سيرت و شخصيت پيغمبر اكرم(ص) سے آشنائی كيلئے كتابوں اور میڈيا كے ذريعے ضرورت محسوس كی گئی ۔
العولقی نے كہا اس كتاب كا وزن 1500 كلو گرام ہے اور اس كے صٖفحات 420 ہیں اور اس كو تاليف كرنے میں 9 ماہ كا وقت لگا ہے۔
واضح رہے كہ اس گراں قدر كتاب كی تقريب رونمائی 27 فروری كو ہوگی۔
951884