قدس كی حمايت میں مسلمان اور مسيحی علماء كا اجتماع

IQNA

قدس كی حمايت میں مسلمان اور مسيحی علماء كا اجتماع

12:26 - February 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2274703
بين الاقوامی گروپ: بين الاقوامی سيمينار" قدس کی حمايت" آج 15 فروری كو اسلامی مركز الازہر كے زير اہتمام منعقد ہورہا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، مصر كے روزنامہ اليوم السابع سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار الازہر كے سربراہ احمد الطيب كی زير نگرانی منعقد ہورہا ہے جس كا ہدف غزہ كے محاصرہ كو توڑنا اور قدس کی حمايت ہے۔
عيسائيوں اور مسلمانوں كے سرگرم علماء اور عرب يونين كے نمائندے اس سيمينار میں شركت كررہے ہیں۔ پريس كانفرنس اور موجودہ صورتحال پر اس سيمينار میں گفتگو كریں گے۔
قدس حمايت كمیٹی كے سيكرٹری جنرل سعيد خالد الحسن نے كہا یہ سيمينار آج صبح مقامی وقت كے مطابق 10 بجے شروع ہوگا جس میں قدس كی آخری صورت حال كا جائزہ لیا جائے گا۔
سعيد خالد الحسن نے كہا اس سيمينار میں اسرائيل كی سياست ،شہر قدس سے مربوط دوسرے شہروں كے راستوں كو بند كرنا اور اسرائيلی قوم پرستی كی سياست پر بھی بحث ہوگی۔
انہوں نے مزيد كہا اس سے پہلے بھی "قدس کی مدد" نامی سيمينار میں كافی شخصيات نے شركت كی تھی اور اس كے آخر میں "قدس کی مدد كا عالمی ہفتہ" نامی سيمينار منعقد كرنے كا فیصلہ کیا گیا تھا۔
953855
نظرات بینندگان
captcha