قرآنی خبررساں ايجسنی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ہمبرگ اسلامی سينٹر كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار ہفتہ وحدت كی مناسبت سے "پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت اور زمان اور مكان كا كا اثر" كے عنوان سے منعقد ہوگا۔
اس سيمينار میں پيغمبر اكرم(ص) كی سيرت طيبہ كا موجودہ صورتحال پر اثرات بالخصوص بيداری اسلامی پر، پيغمبر اكرم (ص) كی سيرت كا اثر مختلف حصوں میں، اور اسی طرح زمان اور مكان كا اثر سيرہ پيغمبر اكرم (ص)میں اور علمی بحثیں جيسے پيغمبر اكرم(ص) كی زندگی كا كونسا حصہ جو اس وقت كے لئے خاص تھا اور اب نہیں ہے، جيسے موضوعات مورد بحث قرار پائیں گے۔
اسلامی سينٹر ہمبرگ كے سربراہ آيت اللہ رضا رمضانی، تاريخ اسلام كے اعلی محقق حجۃ الاسلام رسول جعفريان، اور تركی يونيورسٹی كے پروفيسر اور رائٹر الہامی گولر اور جرمنی كے علمائے شيعہ اور اہل سنت كی موجودگی میں یہ سيمينار منعقد ہوگا اور مختلف موضوعات پر خطاب كریں گے۔
953352