قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا كے روزنامہ دہلی نيوز سے نقل كيا ہے كہ اس تقريب میں مختلف شخصيات جيسے مذہبی امور كے وزير جای رانت ، اور جماعت الاسلام گروپ كولمبو كے سربراہ راشد حاج اكبر نے شركت كی۔
مولوی ابراہيم كہ جنہوں نے اس قرآنی ترجمہ كا منصوبہ ليا ہے ،نے كہا سری لنكا میں تقريبا ايك ملين اور آٹھ لاكھ مسلمان دوسری اقوام كے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں، اور اس منصوبہ كا ہدف دوسرے مختلف گروپوں كو اسلام اور قرآنی تعليمات سے آشنا كرانا ہے۔
سماجی علوم يونورسٹی كلانيا كے پروفيسر جيانٹا سنويرانٹ نے بھی اپنے بيا ن میں كہا كہ اس سيمينار میں سری لنكا كی مختلف دينی اور قومی گروپوں كی شركت كا مقصد دينی اور ثقافتی تعليمات سے آشنا كرانا ہے۔
واضح رہے كہ سنہالی زبان ،سنہالی قوم كی اصلی زبان ہے كہ جن كی تعداد 15 ملين كے قريب ہے اور ان كا شمار سب سے بڑی اقوام میں ہوتا ہے۔
954883