حسنی مبارك كے مقدمے كا حتمی فيصلہ ۲۳ فروری كو متوقع

IQNA

حسنی مبارك كے مقدمے كا حتمی فيصلہ ۲۳ فروری كو متوقع

23:50 - February 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2275720
بين الاقوامی گروپ : مصر كے معزول صدر حسنی مبارك كے جرائم كی تحقيقات كرنے والے كرائم كورٹ نے ۲۳ فروری كو عدالت كے حتمی فيصلے كی اطلاع دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ " الجزيرہ " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حسنی مبارك كےمقدمہ كی سماعت كے لیے قائم عدالتی ٹربیونل كے جج " احمد رفعت " نے ١٦ جنوری کو اعلان كيا ہے كہ ۲۳ فروری كو مقدمے کی سماعت کےدوران ملزمين كے آخری دفاعی بيانات كو قلم بند كرنے كے بعد ، عدالت مبارك پر لگے الزمات كے حوالے سے حتمی فيصلہ سنائے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ مبارك اپنے بیٹوں جمال اور علاء كے ہمراہ اپنی حكومت كے دوران قتل و غارت اور فساد كے جرم میں قيد ہے ، ان تینوں كے علاہ سابق وزير داخلہ اور سابق حكومت كے كچھ عہديداروں كو بھی عدالت میں پيشی كے لیے بلايا گيا ہے ۔
954849
نظرات بینندگان
captcha