انگلينڈ ؛ اسلامی مركز میں نو مسلم افراد كے لیے قرآنی تعليم كا اہتمام

IQNA

انگلينڈ ؛ اسلامی مركز میں نو مسلم افراد كے لیے قرآنی تعليم كا اہتمام

14:19 - February 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2276216
بين الاقوامی گروپ : انگلينڈ كے اسلامی مركز نے قرآن كے تعليمی كورس كے افتتاح كے ذريعے لندن میں مقيم نو مسلم افراد كو قرآن اور اسلامی احكام سے آشنائی كا سنہری موقع فراہم كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ic-el» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہونے والا یہ تعليمی كورس اس سال ۲۵ اپريل تك جاری رہے گا ۔
واضح رہے كہ مقدماتی مرحلہ میں شركت كرنے والے افراد قرآن كی زبان سے آشنائی حاصل كریں گے جبكہ متوسط اور آخری مرحلے كے شركاء تجويد قرآن سكھیں گے ۔
قابل ذكرہے كہ یہ تعليمی كورس ہر ہفتے اسلامی مركز میں منعقد كيا جا تا ہے اور ہر كلاس میں قرآن اور احكام كی تعليم كے علاوہ آزاد بحث و مباحثے كی نشست كا بھی اہتمام كيا جاتا ہے ۔
955156
نظرات بینندگان
captcha