چيچنيا میں "عورتوں كے حقوق اسلام كی نگاہ میں" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

چيچنيا میں "عورتوں كے حقوق اسلام كی نگاہ میں" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

22:58 - February 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2276459
ادب و آرٹ گروپ: " عورتوں كے حقوق اور ان كی حمايت اسلام كی نگاہ میں" كے عنوان سے ايك نشست چيچنيا كے دارالحكومت گروزنی میں منعقد ہوئی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ نشست صدر كے دفتر خارجہ كے روابط كے زير اہتمام اور اس ملك كی حكومت كے تعاون سے اور علاقائی پبلك چيریٹيبل فاونڈيشن"عورتوں كا حق" كے تعاون سے میڈيا كے سماجی ہال گروزنی انفورم" میں منعقد ہوئی۔
اسی طرح اس نشست میں كہ جو 16 فروری كو منعقد ہوئی ، مفتی كے معاون محمد حيط آنايف، صدر كے دفتر خارجہ كے امور میں انسانی روابط كے ماہر عبدو صادق اف، علاقائی چيریٹيبل فاونڈيشن كے سربراہ ليبكان بازايوا، اور بہت سے علماء اور مذہبی دانشوروں نے شركت كی اور خطاب كيا ۔
اس رپورٹ كے مطابق عورت اور تعليم و تربيت ، پيشے ، عورت اور خاندان، عورتوں كا كردار بچوں كی پرورش میں، عبادت اور اسلام میں خواتين كا رویہ، اس نشست كے اصلی موضوعات میں سے تھے۔
955376
نظرات بینندگان
captcha