ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «جمعية الوفاق الوطنی الإسلامية» (alwefaq) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے شيعہ علماء كونسل كے سربراہ اور"دراز"میں واقع مسجد "امام صادق﴿ع﴾" كے خطيب جمعہ "آيت اللہ شيخ عيسیٰ قاسم" نے كہا : بحرينی انقلاب كو شروع ہوئے ايك سال کا عرصہ گزر چكا ہے اورملك میں اصلاحات كے حوالے سے حكومتی عہد شکنی ابھی تک جاری ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ گزشتہ ايك سال كا عرصہ اس بات پر گواہ ہے كہ حكومت اور عوام كے درميان خلا روز بروز بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ اور اب بھی حكومت عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے حوالے سے ہٹ دھرمی كا مظاہرہ كر رہی ہے جبكہ دوسری جانب عوام پختہ ايمان اور ارادے كے ساتھ اپنے حقوق کے لیے ثابت قدم ہیں۔
955279