ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ"mondialisation" سے نقل كيا ہے كہ تھائی لينڈ كے شيعہ رہنما سيد سليمان حسينی نے بنكاك كے دھماكوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اس طرح كہ اقدامات ايران كو بين الاقوامی سطح پر بدنام كرنے كی سازش ہے اس طرح كے جعلی حملے موساد اور مجاہدين خلق آرگنائزيند كے تعاون سے ہوتے ہیں اور كہا جاتا ہے كہ ان دہشت گرد حملوں كے پيچھے ايران كا ہاتھ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا جو ايرانی لوگ گرفتار ہوئے ہیں وہ سب اس دہشت گرد گروپ سے تعلق ركھتے ہیں ۔
انہوں نے كہا تھائی لينڈ كی سيكورٹی فورسز اس دہشت گرد گروپ سے زيادہ واقف نہیں ہیں ۔ گروپ كو 1997 میں امريكہ نے دہشت گرد گروپوں كی فہرست میں شامل كيا تھا، یہ گروپ اس طرح كے اقدامات كركے ايران كو بدنام كرنے كی كوشش كرتا ہے۔
958166