فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

IQNA

فرانس كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

23:34 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280523
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے مسلمانوں كا ۲۹ واں سالانہ اجتماع ۷ سے١۰ اپريل تك پيرس میں منعقد كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «UOIF» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سالانہ اجتماع فرانس كی اسلامی تنظوں كی يونين كی كوششوں سے بورگیٹ (Bourget﴾میں منعقد كيا جارہا ہے ۔
واضح رہے كہ " فرانس كے مسلمانوں كا اتحاد و يكجہتی" ، "مغربی دنيا كی اقتصادی حالت اور مسلمان اقليت پر اس كے اثرات"، " اقتصادی حالت كا اديان كی تقويت يا كمزوری میں كردار"اور "حلال مصنوعات كے حوالے سے مغربی دنيا كے مسلمانوں كو درپيش مشكلات" جيسے موضوعات اس سالانہ نشست میں مورد بحث قرار پائیں گے ۔
اسلامی تنظيموں كی يونين نے فرانس كے مسلمانوں كی مشاركت كےساتھ اس سالانہ اجتماع كے لیے "اسلام كے پيروكار عصر حاضر كی مشكلات سے نبرد آزما" كے عنوان کا انتخاب كيا ہے ۔ اور یہ يونين يورپی ممالك كے دانشوروں اور سماجی مسائل كے ماہرين كی دعوت كے ذريعے يورپ میں بسنےوالے مسلمان اقليتوں كو درپيش مسائل كا جائزہ اور ان كا حل تلاش كرنا چاہتی ہے ۔
958494
نظرات بینندگان
captcha