ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "راصد"نيوز چينل سے نقل كيا ہے كہ حبيب المعاتيق معروف شيعہ شاعر اور فوٹو گرافر بھی ہیں سعودی سيكورٹی فورسز نے الزام لگايا كہ حبيب المعاتيق فجر ثقافتی نیٹ ورك كے ذريعے آل سعود كے خلاف كام كررہا تھا اس لئے اسے گرفتار كرليا ہے۔
سيكورٹی فورسز نے فجر ثقافتی نیٹ ورك كے دفتر كو بھی بند كرديا ہے۔ یہ دفتر صوبہ قطيف میں تھا۔
اسی طرح حسين مالك السالم 22 سالہ جوان اور شيعہ فوٹو گرافر كو بھی سعودی سيكورٹی فورسز نے گرفتار كرليا ہے۔ سالم صنعتی يونيورسٹی میں پڑھتا تھا۔اسی طرح دو شيعی جوان الربيعہ كے شہر سے سيكورٹی فورسز نے گرفتار كرلئے ۔
واضح رہے كہ آل سعود كی ظالم حكومت كے شيعہ كميونٹی كے خلاف جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
960043