ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اعلان كيا ہے كہ كرانہ باختری میں مكمل ہونے والی حالیہ یہودی بستی كی تعمير كا جشن منانے میں مصروف اسرائيل مقبوضے علاقوں میں تعميرات كے سلسلے كو جاری ركھتے ہوئے نئی یہودی بستی كے آغاز کا قصد رکھتا ہے ۔
حزب اللہ نے واضح كيا ہے كہ گذشتہ دنوں میں مقبوضہ فلسطينی سرزمين پر یہودی بستيوں كی تعمير كے عمل میں شدت آئی ہے جبكہ اسرائيل عربی ممالك كے سربراہوں كی مجرمانہ خاموشی اور مغربی دنيا كے تعاون سے مكمل استفادہ كر رہا ہے ۔
959244