ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info» ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خان يونس كی چھ مسجدوں میں نماز جمعہ كے بعد ہزاروں فلسطينیوں نے شہر كی جامع مسجد كی جانب ريلی نكالتے ہوئے جامع مسجد كے نمازيوں كے ہمراہ مسجد الاقصی كی حمايت میں مظاہرہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ شہركی سڑكوں پر نكلنے والے مظاہرين نے مسلمانوں كے قبلہ اول اور تيسرے بڑے اسلامی مقدس مقام كے عنوان سے مسجد الاقصی كی حمايت میں نعرے بازی كی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ فلسطين كی منتخب حكومت كے وزير اعظم" اسماعيل ھنیہ" اور " عالمی مسلمان علماء يونين " سے منسلک قدس كمیٹی كے صدر "صلاح سلطان" بھی اس مظاہرے میں شریك تھے ۔
959707