ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطينی خبر رساں ايجنسی "معاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ كے "دار القرآن الکریم و سنت " انسٹی ٹيوٹ کی جانب سے حال ہی میں طے پانے والے "وفا الاحرار" نامی قيديوں كے تبادلے کے ذریعے اسرائيلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطينی حافظ قرآن قيديوں كی تجليل كی گئی ہے ۔
قابل ذكرہے كہ رفح كی مسجد " الابرار" میں منعقد ہونے والی ايك اعزازیہ تقريب كے دوران غزہ كے دارالقرآن و سنت انسٹی ٹيوٹ كے انچارج " عبدالرحمن الجمل" ،فلسطين كی قانون ساز اسلمبلی كے نمائندے ، وزير قانون "عطاء اللہ ابو السبح" اور فلسطينيوں كی ايك بڑی تعداد نے شركت كی ہے ۔
959678