ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے اردن كے اخبار "الدستور" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ روز نيشنل لائبريری اردن كے زير اہتمام یہ سيمينار منعقد ہو ا۔ جس میں كتابت قرآن كے ماہر احمد محمود ابوالرب نے خطاب كيا۔
احمد محمد ابوالرب نے اس سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا قرآن كريم كی تلاوت كرنے والے جانتے ہیں كہ قرآن كی طرز نگارش میں اختلاف ہے۔ یہ قرآن كے مختلف نسخوں میں نظر آتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا قرآن كے عثمانی رسم الخط میں كلمہ "العالمين" بغير الف كے اور ايسے (العٰلمين) لكھا جائے۔ليكن دوسری طرف لفظ "عادم" میں بھی العلمين كی طرح الف، حرف عين كے بعدآيا ہے۔ اس الف كو حذف كئے بغير "عادم" لكھا گيا۔
كچھ لوگوں كا خيال ہے طرز نگارش كا یہ اختلاف قرآنی رسم الخط كے ساتھ مخصوص ہے مگر كچھ اسے متعدد كاتبان وحی كی وجہ سے سمجھتے ہیں۔
احمد محمد ابوالرب نے كہا مگر قرآن كی كتابت كرنے والے ماہرين كا خيال ہے كہ آيات كے رسم الخط كا مسئلہ پيامبر اكرم (ص) كے زمانے سے ہے كيونكہ آنحضرت (ص) كاتبان وحی كو خود حروف كی كتابت كا حكم ديتے تھے۔
962387