اسرائيلی حكومت كے جرائم ناقابل معافی ہیں : حماس

IQNA

اسرائيلی حكومت كے جرائم ناقابل معافی ہیں : حماس

23:50 - March 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2284070
بين الاقوامی گروپ : اسلامی مزاحمتی تحريك "حماس" نے اعلان كيا ہے كہ اسرائيلی حكومت كی جانب سے فلسطينیوں پر ہونے والے مظالم ناقابل معافی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ كبھی فراموش نہیں كیے جا سکتے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Palestine Info»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے شہر "الخليل"میں اسرائيلی حكومت كے قتل عام كی ١۸ویں برسی كے موقع پر حماس نے اعلان كيا ہے كہ اسرائيلی ظلم و ستم كے باوجود فلسطينی عوام اپنے حقوق كے لیے ثابت قدم رہیں گے ۔
واضح رہے کہ حماس نے فلسطينيوں پر ہونے والے بے پناہ مظالم اور قتل عام كا ذمہ دار اسرائيلی حكومت كو قرار ديتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ یہ مظالم اور قتل عام پر رد عمل ضرور سامنے آئے گا اور ان جرائم کا سب سے بہترين جواب عوامی يكجہتی اور اتحاد كی تقويت كرنا ہے ۔
قابل ذكرہے كہ حماس نے دنيا بھر كے مسلمانوں سے فلسطينيوں كے حقوق اور مقبوضہ سرزمين كی واپسی كے لیے فلسطينی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کی ہے ۔
960708
نظرات بینندگان
captcha