ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كمیٹی نے ۳مارچ كو ايك بيان كے ذريعے ديوار "براق" كے نزديك صیہونی معبد كی تعمير اور اسلامی ميوزيم كو یہودی معبد میں تبديل كرنے كے ساتھ ساتھ ۴۰۰ مربع میٹركی زمين پر تعميرات كے حوالے سے خبر دار كيا ہے ۔
اس كمیٹی نے تاكيد كی ہے كہ ديوار "براق" مسجد الاقصی كا لازمی حصہ ہے اور اس مقدس شہر میں ندبہ نامی كسی ديوار كا وجود نہیں ہے تاہم صیہونی حكومت قدس شريف كی اسلامی تاريخ میں تحريف كرنے كی بھرپور كوشش كر رہی ہے ۔
965350