ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے امارات سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الاتحاد"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امارات كی رياست "عجمان" كے "حميد بن راشد النعيمی" نامی خیراتی ادارے كے انچارج نے كہا ہے كہ اس ادرے نے سال ۲۰١۲ء كے آغاز سے اب تک عجمان میں فعال خیراتی اداروں اور حفظ قرآن سينٹرز كے مابین انگلش اور فرانسوی زبان كے ترجموں پر مشتمل قرآنی نسخے تقسيم كیے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ ان میں سے كچھ قرآنی نسخے نو مسلم افراد كو قرآن سے آشنائی اور حفظ قرآن كی ثقافت كے فروغ کی خاطر تحفے كے طور پر دیے گئے ہیں۔
967433