عالمی سطح پر بين الاقوامی "قدس" ريلی كا انعقاد

IQNA

عالمی سطح پر بين الاقوامی "قدس" ريلی كا انعقاد

23:56 - March 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2290675
بين الاقوامی گروپ : دنيا كی متعدد ممتاز سياسی اور دينی شخصيات نے دنيا بھر كے لوگوں سے عالمی سطح پر قدس كی حمايت كے لیے عظیم بين الاقوامی ريلی نكالنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس بين الاقوامی ريلی كی مشاورتی كونسل نے ۸ مارچ كو قدس میں رونما ہونے والے حالیہ مظالم اور صیہونی حكومت كی جانب سے یہودی سازی اور نسل كشی كے اقدامات پر خبر دار كرتے ہوئے دنيا بھر كے لوگوں سے ۳۰ مارچ کو منعقد ہونے والی بين الاقوامی قدس ريلی میں شركت كی اپیل کی ہے ۔
كونسل كی جانب سے جاری ہونے والا یہ بيان جنوبی افريقا كے بشپ" ڈيزمونڈ" ،ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "مہاتيرمحمد"، اردن كے سابق وزير اعظم "احمد عبيدات" ،انگلينڈ كے سابقہ ركن پارليمنٹ "جورج گلووی"،انڈونيشيا كے سابق پارليمانی سپيكر "مرزوق علی" اور ديگر ممتاز شخصيات كے دستخطوں پر مشتمل ہے، ان دینی ، سماجی اور سیاسی شخصيات نے اس ريلی كی مكمل حمايت كا اعلان اور ريلی كو كامياب بنانے كے لیے تمام وسائل كو بروئے كار لانے كا مطالبہ كيا ہے ۔
968314
نظرات بینندگان
captcha