بين الاقوامی گروپ : ڈنمارك میں پيغمبر اكرم (ص) كی توہين آميز تصاوير كی اشاعت، امريكہ میں قرآن جلانے كے عالمی دن كا اعلان ، جرمنی میں اسلام مخالف گرپوں كی ريلياں، اور افغانستان میں نیٹو فورسز كی جانب سے قرآن كی بے حرمتی كا حالیہ اقدام ، یہ تمام كے تمام واقعات اسلام فوبيا كی ترويج كے لیے عالمی سطح پر مغربی ممالك كے درميان مقابلوں كی حكايت كرتے ہیں ۔
اس وقت جبكہ خطے میں موجود ممالك كو اسلامی بيداری نے اپنی لپیٹ میں لے ركھا ہے اور اسلام پسند عناصر اقتدار تك رسائی اور اسلامی شريعت پر قائم حكومتوں كی تاسيس كی كوششیں كر رہے ہیں ، مغربی دنيا بھی فرصت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عبادتی اور اسلامی مقامات كی جاسوسی يا پھر يورپ میں اسلام كے مقابلے كی مہم كے ذريعے اسلامی تعليمات كی جانب لوگوں كے بڑھتے ہوئے رجحان کے سامنے مزاحمت ايجاد کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے ۔
968533