ساٹھ فيصد امريكيوں كی افغانستان میں جنگ جاری ركھنے كی مخالفت

IQNA

ساٹھ فيصد امريكيوں كی افغانستان میں جنگ جاری ركھنے كی مخالفت

13:59 - March 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2291814
بين الاقوامی گروپ: جديد سروے كے مطابق امريكہ كی 60 فيصد عوام نے افغان جنگ كی مخالفت كردی ہے۔
ايرانی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "The Truth Pursuite"روزنامہ سے نقل كيا ہے "ABC News"اور "Washington post"كی مشتركہ سروے رپورٹ كے مطابق 54 فيصد امريكی عوام افغانستان سے افواج كے فوری انخلاء كا مطالبہ كيا ہے اور افغان فورسز كی تربيت كے لئے بھی امريكی افواج افغانستان میں نہ رہیں۔
اس سروے نے اعلان كيا ہے كہ فقط 30 فيصد عوام نے افغانستان میں امريكی افواج كے قيام كی حمايت كی ہے اس سروے میں شركت كرنے والے 55 فيصد امريكيوں كا اعتقاد ہے كہ اكثر افغانی امريكی فورسز كی كوششوں كی حمايت نہیں كرتے ہیں۔
971316
نظرات بینندگان
captcha