پاكستان كے دينی مدارس قائد انقلاب كی بركت سے قائم و دائم ہیں

IQNA

پاكستان كے دينی مدارس قائد انقلاب كی بركت سے قائم و دائم ہیں

23:42 - March 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2292074
بين الاقوامی گروپ : لاہور میں واقع جامعة المتنظر ﴿ع﴾ كے پرنسپل نے پاكستانی علماء كے نزديك قائد انقلاب كے مقام و منزلت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كياہے كہ پاكستان كے دينی مدارس قائد انقلاب كی بركت سے قائم و دائم ہیں اور ان کی جانب سے پاكستانی طلباء پر خصوصی توجہ باعث افتخار ہے ۔
جامعة المنتظر ﴿ع﴾ لاہور كے پرنسپل سيد رياض حسين نجفی نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے نامہ نگار كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران مدرسےكا اجمالی تعارف كرواتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ دينی مدرسہ لاہورمیں پہلے اور پاكستان میں ساتویں دينی مدرسے كے عنوان سے سال ١۹۵۴ء میں آيت اللہ سيد علی حائری كے توسط سے قائم كيا گيا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ تفسير "معالم التنزيل"كے مصنف آيت اللہ سيد علی حائری فرزند آيت اللہ ابوالقاسم حائری ، ايران كے رہنے والے تھے جنہوں نے اپنی ان تھک محنتوں سے لاہور میں اس دينی مدرسے كی بنياد ركھی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس وقت پاكستان میں تقريبا ۴۲۴ شيعہ دينی مدرسے فعال ہیں جبكہ ان میں سے صرف ١۴ مدرسے لاہور میں دينی علوم كی ترويج میں مشغول ہیں ۔
970272
نظرات بینندگان
captcha