ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «الرسالة»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسماعيل ہنیہ نے ١١ مارچ كو اسرائيلی حملوں كے حوالے سے فلسطينی جماعتوں اور تحريكوں سے كیے گئے مسلسل رابطوں كا ذكر كرتے ہوئے كہا ہے كہ غزہ كی حمايت كے حوالے سے فلسطين كی تمام سياسی جماعتوں اور مزاحمتی تحريكوں كا موقف مثبت ہے۔
انہوں نے حالیہ شرائط میں فسلطينی جماعتوں اور مزاحمتی تحريكوں كے ذمہ دارانہ كردار کو سراہتے ہوئے كہا : مصری حكام غزہ پر ہونے والے حملے ركوانے كے لیے مسلسل اور ان تھك كوشش كر رہے ہیں ۔
واضح رہے كہ فلسطين كی اسلامی مزاحمتی تحريك نے بھی اب تك اسرائيلی بستيوں اور شہروں پر كئی مزائل فائر كیے ہیں ۔
970336