مصر ؛ شيعوں كے شہری حقوق كے تحفظ كا مطالبہ

IQNA

مصر ؛ شيعوں كے شہری حقوق كے تحفظ كا مطالبہ

23:58 - March 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2292345
بين الاقوامی گروپ : مصر میں شيعوں كے رہنما نے ملك كے اساسی قانون میں شيعوں كے حقوق كا خيال اور امتيازی سلوك روا نہ ركھنے پر زورديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ ahram، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصرمیں شيعوں كے رہنما اور پارٹی كے سربراہ "احمد النفيس" نے "صدی البلد" چينل سے نشر ہونے والے پروگرام "التحرير" كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ الازہركی جانب سے مذہب تشيع كو سركاری طور پر قبول كرلينا چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اگرچہ كہ شيعہ پارليمنٹ میں قانون ساز كی حيثيت سے موجود نہیں ہیں ليكن ہم چاہتے ہیں كہ ہمارے شہری حقوق كو سركاری سطح پر قبول اور دوسرے طبقوں كی نسبت امتيازی سلوك روا نہ رکھنے كی يقين دہانی كرائی جائے اسی طرح جيسے اسلامی جمہوری ايران میں اہل سنت كے حقوق كو احترام حاصل ہے اور اس حوالے سے كسی قسم كی كوتائی نہیں كی جاتی ہے ۔
971348
نظرات بینندگان
captcha