ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «yabiladi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پہلی جنگ عظيم كے دوران فرانسوی سرحدوں كا دفاع كرتے ہوئے شہيد ہونے والے مسلمان فوجيوں كی يادگار كی افتتاحیہ تقريب کا انعقاد فرانسوی صدر "نكولاس سركوزی" ، وزير داخلہ "كلوڈ گئان" ، وزير دفاع "جراڈ لونجہ" پيرس كی سب سے بڑی مسجد كے متولی "دليل بو بكر" اور فرانس میں مسلمان شوری كے صدر كی موجودگی میں كيا گيا ہے ۔
فرانسوی صدر نے افتتاحية تقريب كے دوران فرانس كی سياسی اور ثقافتی ترقی میں مسللمانوں كے كردار كو سراہتے ہوئے خيال ظاہر كيا ہے كہ فرانسوی مسلمان بھی ديگر اديان اور مذاہب كے پيروكاروں كی مانند حق ركھتے ہیں كہ اپنے دينی اصولوں كے پابند رہیں اور اسلامی تعليمات پر عملدرآمد كے لیے كوشش كریں ۔
972853