ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "mooslym"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے ملحد گروپ جو اللہ كے وجود كا منكر ہے، اس گروپ نے شراب فروشی كی دكان پر ايك سائن بورڈ لگايا ہے جس پر توحيد پرستوں كے اعتقادات كی توہين كی گئی ہے ،ان كے اس اقدام كی عيسائيوں اور مسلمانوں نے شديد مذمت كی ہے۔
نيويارك كے 61 سالہ آرتھر تھامس نے اس بارے كہا كہ یہ ايك بے وقوفانہ عمل ہے۔نيويارك كے عيسائی اور مسلمان شہريوں نے مئير سے مطالبہ كيا ہے كہ اس توہين آميز سائن بورڈ كو فورا ہٹا ديا جائے۔
واضح رہے كہ ملحد گروپ نے یہ سائن بورڈ ايك مسجد كے قريب نصب كيا ہے جس پر لكھا ہے (نعوذ باللہ)خدا كا وجود نہیں ہے۔
يادرہے كہ یہ جےگر عربی اور انگلش میں لكھے ہوئے ہیں۔
973933