آل خليفہ كی شكست عوامی مطالبات سے بے اعتنائی كا نتيجہ ہے

IQNA

آل خليفہ كی شكست عوامی مطالبات سے بے اعتنائی كا نتيجہ ہے

23:50 - March 19, 2012
خبر کا کوڈ: 2293853
بين الاقوامی گروپ : بحرينی شيعوں كے قائد اور دارالحكومت "منامہ" كے خطيب جمعہ نے ١٦مارچ كو اعلان كيا ہے كہ ۹ مارچ كو "لبيك يا بحرين" كے عنوان سے منعقد ہونے والے مظاہروں كا پيغام یہ تھا كہ حكومت آل خليفہ كو عوامی مطالبات كا احترام كرنا چاہيئے اور اسے جان لينا چاہيئے كہ عوامی مطالبات سے بے اعتنائی شكست اور ضرر كا باعث بنے گی ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے بحرين سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "الوسط" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد اور منامہ كے خطيب جمعہ "الشيخ عيسی قاسم" نے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق ﴿ع﴾" میں خطبہ جمعہ كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ آل خليفہ كے مخالفين اپنے مطالبات كے لیے ثابت قدم ہیں اور اپنے اہداف تك رسائی كے لیے اپنی كوششوں كو جاری ركھیں گے ۔
انہوں نے آل خليفہ كی جانب سے عوامی مطالبات سے بے اعتنائی پر خبردار كرتے ہوئے كہا : ۹ مارچ كو "لبيك يا بحرين" كے عنوان سے منعقد ہونے والے مظاہروں كا پيغام یہ تھا كہ حكومت آل خليفہ كو عوامی مطالبات كا احترام كرنا چاہيئے اور اسے جان لينا چاہيئے كہ عوامی مطالبات سے بے اعتنائی شكست اور ضرر كا باعث بنے گی ۔
۹۷۳١١٦
نظرات بینندگان
captcha