عراق ؛ مقدس مقامات میں گرد و غبار كی افزائش اور طبی مشورے

IQNA

عراق ؛ مقدس مقامات میں گرد و غبار كی افزائش اور طبی مشورے

22:35 - March 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2294012
سلامتی گروپ : عراق میں گرد و غبار كی بڑھتی ہوئی آلودگی كے سبب زائرين كو ہدايت كی جاتی ہے كہ منہ اور ناك كو ڈھانپنے كے لیے ماسك سے استفادہ كریں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق گرد و غبار نے گزشتہ چند سال سے عراق بالخصوص نجف اور كربلا كو اپنی لپیٹ میں لے ركھا ہے اور مقامی لوگوں كے ساتھ ساتھ زائرين كے لیے بھی كافی مشكلات كا باعث بن رہا ہے ۔ ماہرين كے مطابق اس فضائی آلودگی كا اصل سبب خشك سالی اور بعض ڈيموں اور نہروں كا خشك ہونا ہے۔
واضح رہے كہ نوروز كی تعطيلات كے دوران زيارات لیے عراق كی طرف سفر كرنے والے زائرين كو ہدايت كی جاتی ہے كہ خود كو اس فضائی آلودگی كے نامطلوب اثرات سے محفوظ ركھنے اور اپنی سلامتی كے پيش نظر جب بھی زيارت كے لیے اقامت گاہوں سے باہرآئیں تو ناك اور منہ كو ڈھاپنے كے لیے ماسك سے استفادہ كریں ۔ اور اس بات كی جانب خاص توجہ ركھیں كہ معمولی كاغذ سے بنے ماسك سے پرہيز كریں كيونكہ یہ ماسك گرد و غبار كے چھوٹے ذرات كو نہیں روك سكتے لہذا p1 و p2 كی خصوصيت كے حامل ماسك سے استفادہ كيا جائے۔
973953
نظرات بینندگان
captcha