ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "شام كی ریڈيو اور ٹيلی وژن يونين" سے مربوط ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نسخے كا نام "معياری مصحف" ركھا گيا ہے جس كو پرنٹ اور آڈيو كے دو مختلف طريقوں میں تدوين كيا گياہے۔
شام كے وزير اوقاف و اسلامی امور "محمد عبدالستار السيد" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ اب وزارت اوقاف سے منظوری لينے والے تمام پبلشرز اس بات کے پابند ہو نگے کہ اپنے قرآنی نسخوں كو اس نئے نسخے كے مطابق شائع کریں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس قرآنی نسخے كی تدوين كا منصوبہ سال ۲۰۰۸ء میں شام كے قرآنی اداروں اور مراكز كے تعاون سے شروع كيا گيا جو طويل جدوجہد كے بعد اپنی تكميل تك پہنچا ہے ۔
975987