سعودی مفتی اپنی گستاخی پر معافی مانگے : كويتی شيعہ رہنما

IQNA

سعودی مفتی اپنی گستاخی پر معافی مانگے : كويتی شيعہ رہنما

23:57 - March 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2295958
بين الاقوامی گروپ : كويت میں مختلف مجتھدين كے وكيل آيت اللہ سيد محمد باقر المھری نے سعودی مفتی كی جانب سے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی شان میں گستاخی كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس سے مطالبہ كيا ہے كہ تمام مسلمانوں سے معافی مانگنے كے ساتھ ساتھ اللہ كے حضور توبہ واستغفار كرے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ سيد محمد باقر المھری نے سعودی مفتی "العريفی" كے توہين آميز بيانات پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی مفتی كے بيانات پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی شان میں آشکار گستاخی اورآنحضرت﴿ص﴾ كی جانب جھوٹ كی نسبت دينے كے مترادف ہے ۔
سعودی عرب كے وہابی مفتی محمد العريفی نے اماراتی چينل میں اپنی گستاخانہ گفتگو كے دوران دعوی كيا ہے كہ شراب كی تحريم سے قبل ، بعض افراد رسول اكرم ﴿ص﴾ كو شراب تحفے میں ديا كرتے تھے اور پيغمبر اكرم﴿ص﴾ بھی اس شراب كو فروخت يا ہدیہ كيا كرتے تھے ۔
اسی طرح اس جاہل ملا نے یہ دعوی كيا ہے كہ شراب نجس نہیں ہے كيونكہ اسلام كی جانب سے شراب كو تحریم كے بعد لوگوں نے شراب كی بوتلوں كو گليوں میں بہا ديا تھا اور جب صحابہ نماز كے لیے گليوں سے گزر كر مسجد كی جانب جاتے تھے تو ان كے پاؤں شراب سے آلودہ ہوا كرتے تھے۔
976352
نظرات بینندگان
captcha