ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ سيد محمد باقر المھری نے سعودی مفتی "العريفی" كے توہين آميز بيانات پر شديد ردعمل كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی مفتی كے بيانات پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی شان میں آشکار گستاخی اورآنحضرت﴿ص﴾ كی جانب جھوٹ كی نسبت دينے كے مترادف ہے ۔
سعودی عرب كے وہابی مفتی محمد العريفی نے اماراتی چينل میں اپنی گستاخانہ گفتگو كے دوران دعوی كيا ہے كہ شراب كی تحريم سے قبل ، بعض افراد رسول اكرم ﴿ص﴾ كو شراب تحفے میں ديا كرتے تھے اور پيغمبر اكرم﴿ص﴾ بھی اس شراب كو فروخت يا ہدیہ كيا كرتے تھے ۔
اسی طرح اس جاہل ملا نے یہ دعوی كيا ہے كہ شراب نجس نہیں ہے كيونكہ اسلام كی جانب سے شراب كو تحریم كے بعد لوگوں نے شراب كی بوتلوں كو گليوں میں بہا ديا تھا اور جب صحابہ نماز كے لیے گليوں سے گزر كر مسجد كی جانب جاتے تھے تو ان كے پاؤں شراب سے آلودہ ہوا كرتے تھے۔
976352