فلسطين ؛ قرآن كی بے حرمتی پر شديد احتجاج

IQNA

فلسطين ؛ قرآن كی بے حرمتی پر شديد احتجاج

23:16 - April 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2296703
بين الاقوامی گروپ : فلسطينی شہر "جنين" كے مفتی نے ايك بيان كے ذريعے اللہ تبارك و تعالی اور قرآن كی شان میں گستاخی كی شديد مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فلسطينی اطلاع رساں ايجنسی "معا" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جنين كے مفتی نے اپنے بيان میں شہر كی پبلك ٹرانسپورٹ میں كام كرنے والے ايك ڈرائيور كی جانب سے اللہ اور قرآن كريم كی توہين پر شديد احتجاج كيا ہے ۔
شيخ محمد ايوب نے خيال ظاہر كياہے لوگوں كی نظروں كے سامنے اس قسم كے مذموم اقدامات دين اسلام سے خارج ہونے كی نشاندہی كرتے ہیں لہذا ان افراد كو توبہ و استغفار كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ گستاخ قرآن كو لوگوں كے سامنے ويسے ہی توبہ كرنی چاہيئے جس طرح اس نے اعلانیہ طور پر قرآن كی بے حرمتی كی ہے ۔
976851
نظرات بینندگان
captcha