ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "نون" نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہےكہ حوزہ علمیہ نجف میں مقيم پاكستانی طلاب اور عراقی عوام نے مل كر مظاہرے كا اہتمام كيا جس میں پاكستان كے شمال میں وہابی دہشت گردوں كے ہاتھوں شيعہ عوام كے قتل عام كی شديد مذمت كی گئی۔
مظاہرين كے ترجمان شيخ محمد احمد نے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ بين الاقوامی برادری كا پاكستانی شيعہ عوام كے قتل عام پر خاموش رہنا معنی خيز ہے۔ وہ شيعہ عوام جو ظالم تكفيری اور وہابی دہشت گردوں كے ظلم كی وجہ سے ہجرت بھی نہیں كرسكتے۔ انہوں نے پاكتاتنی حكومت سے مطالبہ كيا كہ اپنا مذہبی كردار ادا كرتے ہوئے پاكستانی شيعہ عوام كے جان و مال كی حفاظت كرے اور ظالم دہشت گردوں كو گرفتار كرے۔
يادرہے كہ گذشتہ 15 دن كے اندر ايك سو پاكستانی شيعہ عوام ظالم وہابی دہشت گردوں كے ہاتھوں شہيد ہوچكے ہیں۔
985032