ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "لوفيگارڈ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كی مسلم شوری سے وابستہ اسلام فوبيا پر نظارت كے لیے قائم انجمن كے صدر "عبداللہ ذكری" نے اعلان كيا ہے كہ اسلام مخالف نامعلوم عناصر كی جانب سے كونسل كو ملنے والے نسل پرستانہ اور اسلامی مقدسات كی توہين پر مبنی دھكمی آميز پيغامات كے خلاف اقدام كے لیے عدالت میں شكايت درج كرا دی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ آخری دو ہفتوں كے دوران نامعلوم عناصر كی جانب سے اسلام كی توہين اور مسلمانوں كو فرانس سے نكالنے يا ان پر حملوں پر مشتمل دسيوں پيغامات مسلم شوری كے پتے پر ارسال كیے گئے ہیں ۔
984543