بلغاریہ میں فارسی زبان كی تعليم كيلئے نئے ٹريننگ كورس كا آغاز

IQNA

بلغاریہ میں فارسی زبان كی تعليم كيلئے نئے ٹريننگ كورس كا آغاز

20:44 - April 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2306244
آرٹ و ثقافت گروپ: صوفیہ يونيورسٹی میں ايران شناسی مركز اور ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے فارسی زبان كی تعليم كيلئے پرائمری اور ایڈوانس ليول كورسز كی كلاسز كا آغاز ہوگيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت اور روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق فارسی زبان كی تعليم كے كورسز كا آغاز خصوصی تقريب كے ذريعے كرديا گيا ہے۔
اس تقريب میں ايرانی كلچرل سنٹر كے قونصلر محسن پناہندہ نے كہا فارسی زبان شعر، فن اور عرفان كی زبان ہے۔
انہوں نے مزيد كہا بلغاریہ كے اسٹوڈنٹس نے فارسی زبان سيكھنے كيلئے خصوصی توجہ كا اظہار كيا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے كہ انہیں ايرانی تمدن اور ثقافت كی شناخت كا شوق ہے۔
986040
نظرات بینندگان
captcha