فرانس ؛ "رہون آلپس" كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

IQNA

فرانس ؛ "رہون آلپس" كے مسلمانوں كا سالانہ اجتماع

23:53 - April 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2309426
بين الاقوامی گروپ : "رہون آلپس" (Rhône Alpes) ، كے مسلمانوں كا دوسرا سالانہ اجتماع ۲۸ سے ۲۹اپريل تك فرانس كے شہر "اويوناكس" میں منعقد ہوگا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «saphirnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سالانہ اجتماع فرانسوی مسلمانوں كی جمعيت (RMF) كی كوششوں اور اويوناكس كی اسلامی انجمن اور رہون آلپس کی مسلم جمعیت كی شركت كے ہمراہ منعقد كيا جائے گا ۔
واضح رہے كہ اس دوسرے سالانہ اجتماع كا اصلی عنوان "مسلمان بچوں كی تعليم ؛ مشكلات اور راہ حل" رکھا گیا ہے جبکہ اس سالانہ اجتماع میں شركت كرنے والے ماہرين اور مفكرين اسلامی تعليمات ، اسلام اور سول سوسائٹی میں عدل و انصاف ، مغربی ممالك میں اسلامی شناخت كا تحفظ ، مسلمانوں بچوں كی دينی شناخت كی حفاظت اور ان كو دينی فرائض کی ادائیگی كے لیے تشويق كرنے جيسے موضوعات پر بحث و تمحيص كریں گے ۔
989909
نظرات بینندگان
captcha