ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info" سے نقل كيا ہے فلسطينی قيديوں كی يونين نے گذشتہ روز اعلان كيا ہے كہ صیہونی سيكورٹی فورسز نے عسقلان كے شہر میں فلسطينی قيديوں پر حملہ كركے ان كے سامان كو ضبط كرليا ہے۔ صیہونی جيلوں كے قوانين كے خلاف تمام قيديوں كی بھوك ہڑتال كے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے كہ صیہونی فورسز نے بھوك ہڑتال ختم كرانے كی كوشش كی ہے۔وكلاء يونين نے بھی بتايا كہ فورسز نے فلسطينی قيديوں كا تمام سامان ضبط كرليا ہے۔
قيديوں اور انسانی حقوق كے ريسرچ سنٹر كے ڈائريكٹر فواد الخفش نے بتايا كہ صیہونی فورسز فلسطينی قيديوں كی بھوك ہڑتال ختم كرانے كيلئے ہر طرح كے ہتھكنڈے استعمال كررہی ہے اور قيديوں كو ان كے وكلاء كی اطلاع كے بغير دوسری جيلوں میں منتقل كررہی ہے۔
يادرہے كہ فواد الخفش نے كہا اس ہفتے میں باقی فلسطينی قيدی بھی بھوك ہڑتال میں شامل ہوجائیں گے۔
991264