بحرينی عوام كا "فارمولہ 1" ريس كے خلاف مظاہرہ

IQNA

بحرينی عوام كا "فارمولہ 1" ريس كے خلاف مظاہرہ

22:23 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310207
بين الاقوامی گروپ: آج 22 اپريل بحرينی عوام "فارمولہ 1" ريس مقابلوں كے خلاف مظاہرہ كررہے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار (الانتقاد) سے نقل كيا ہے كہ یہ مظاہرے بحرين كے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے مظاہرين نے آل خليفہ كی حكومت كے خاتمہ كا مطالبہ كيا ہے"الدراز" كے منطقہ میں مظاہرين نے اپنے حق كا مطالبہ كرتے ہوئے بحرينی عوام پر مظالم كے سائے میں "فارمولہ 1" ريس مقابلوں كے انعقاد كی مذمت اور سياسی قيديوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا ۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے "فارمولہ 1" ريس كی طرف جانے والے راستوں كو بند كرديا اور سڑكوں پر آگ لگادی۔
ذرائع كا كہنا ہے كہ سيكورٹی فورسز نے عبدالہادی الخواجہ كی بہن زينب الخواجہ كو بھی گرفتار كرليا ہے۔
دوسری طرف برطانیہ كے پارليمنٹ كے اراكين نے ايك درخواست پر دستخط كئے ہیں جس میں بحرين میں انسانی حقوق كی خلاف ورزيوں كی وجہ سے "فارمولہ 1" ريس مقابلوں پر اعتراض كيا ہے۔ پارليمنٹ كے اراكين كا كہنا ہے كہ بحرينی عوام پر حكومتی تشدد اور مظالم كو چھپانے كيلئے یہ ريس منعقد كی جارہی ہے۔
991010
نظرات بینندگان
captcha