ہندوستانی مصور كی مساجد میں آيات قرآن كی خطاطی

IQNA

ہندوستانی مصور كی مساجد میں آيات قرآن كی خطاطی

22:24 - April 22, 2012
خبر کا کوڈ: 2310212
بين الاقوامی گروپ: انيل كمار چوہان ہندوستانی مصور ہیں اور اپنی عمر كے دس سال مساجد میں قرآنی آيات كی خطاطی میں گزار چكے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Siasat" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ یہ ہندوستانی مصور حيدر آباد، سكندر آباد اور ديگر شہروں كی ايك سو مساجد میں آيات قرآنی كی خوبصورت خطاطی كرچكے ہیں۔
واضح رہے كہ حيدر آباد كی نظامیہ يونيورسٹی میں اس ہندی آرٹسٹ كے ہاتھ كی سورہ ياسين كا خوبصورت پينل موجود ہے۔
اسماء حسنی كی خطاطی اور پيغمبر اكرم (ص) كے مبارك ناموں كی مصوری اس كے خوبصورت آثار میں سے ہیں اور یہ اپنے كام كے عوض رقم بھی نہیں ليتا۔ اس نے اسلامی خطاطی كی اجازت علماء اسلام سے لی ہوئی ہے۔
990401
نظرات بینندگان
captcha