ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) اطلاع رساں ويب سائیٹ «ic-el»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام لندن میں واقع اسلامی مركز كی كوششوں سے خصوصی طور پر انگلش زبان بولنے والے مسلمانوں كے لیے منعقد كيا جائےگا ۔
واضح رہے كہ یہ پروگرام "سیدة نساء اہل الجنة" كے عنوان سے مقامی وقت كے مطابق شام ۷ بجے لندن میں مقيم شيعوں كی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ حضرت ختمی مرتبت (ص) كی رحلت كے بعد رونما ہونے والے واقعات ، پيغمبر (ص) كی بیٹی کو وراثت كی منتقلی سے مربوط مسائل ، حضرت فاطمہ(ع) كے گھر پر حملہ ، حضرت فاطمہ(ع) كی شہادت اور تشيع جنازہ اسی طرح روحانی سلسلے كے عنوان سےحضرت زہرا(ع) كے ساتھ مودت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
990049