مصر نے اسرائيل كو گيس كی فراہمی كا معاہدہ منسوخ كرديا

IQNA

مصر نے اسرائيل كو گيس كی فراہمی كا معاہدہ منسوخ كرديا

23:04 - April 23, 2012
خبر کا کوڈ: 2311131
بين الاقوامی گروپ: مصری حكومت نے انقلاب كے بعد اپنے پہلے اہم سياسی قدم میں اسرائيل كو گيس فراہم كرنے كے معاہدے كو منسوخ كرديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار (السفير) سے نقل كيا ہے كہ مصری حكومت كے اس اقدام سے واضح ہورہا ہے كہ 25 جنوری كے انقلاب كے بعد بہت زيادہ سياسی تبديلياں آنے والی ہیں انہی میں سے ايك اسرائيل كو گيس فراہمی كے معاہدے كو يك طرفہ طور پر منسوخ كرنا ہے ۔اسی لئے مصر كی معروف گيس كمپنی "EGAS" نے اسرائيل كمپنی "EMG" كو رسی نوٹس بھيج كر بتايا كہ گيس فراہمی كے معاہدے كو يك طرفہ منسوخ كرديا ہے۔
حكومت مصر كے اس اقدام پر اسرائيلی حكام نے ناراضگی كا اظہار كيا ہے ۔اور اسرائيل نے اس مسئلہ كو نہ فقط اقتصادی بلكہ سياسی طور پر بھی پريشان كن قرار ديا ہے۔
يادرہے كہ 2005ء میں حكومت مصر اور اسرائيل كے درميان ايك معاہدہ طے پايا تھا جس كی رو سے مصر نے 20 سال میں سات ارب مكعب میٹر گيس اسرائيل كو فراہم كرنی تھی۔
991715
نظرات بینندگان
captcha